تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

’تقدیر‘ علیزے شاہ کی نئی تصاویر وائرل

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے نئے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ کے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کردیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر اداکارہ علیزے شاہ اور سمیع خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ جلد نشر کیا جائے گا جس کی دیگر کاسٹ میں زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری ہانیہ جاوید ہیں۔

تقدیر میں علیزے شاہ اور سمیع خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ڈرامے کو بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

علیزے شاہ نے ڈرامے کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مہندی کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی آنکھوں کی تعریف کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرے دشمن‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -