تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’تم جس طرح پینٹنگ کو دیکھ رہی تھیں ایسے مجھے کبھی نہیں دیکھا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کی گزشتہ قسط میں احسن خان (تبریز) اور نعیمہ بٹ (طوبیٰ) کا کردار مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (تبریز)، صبا قمر (مایا)، میکال ذوالفقار (شان)، نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم، عرفان کھوسٹ، اسما عباس، عدنان سمد خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب شاہ نے انجام دیے ہیں ڈرامے کو ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

ڈرامہ سیریل فراڈ کی کہانی صبا قمر، احسن خان، میکال ذوالفقار اور نعیمہ بٹ کے گرد گھومتی ہے جس میں مرکزی کردار تبریز (احسن خان) لڑکیوں کو دھوکا دے کر ان سے شادی کرتے ہیں اور جائیداد ہتھیا لیتے ہیں۔

گزشتہ قسط میں تبریز طوبیٰ اپنی باتوں سے متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ انہیں بھی مایا کی طرح دھوکا دے سکیں۔’

اس دوران وہ طوبیٰ کو کہتے ہیں کہ ’ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں جتنے غور سے تم اس پینٹنگ کو دیکھ رہی تھیں اتنے غور سے تم نے مجھے کبھی نہیں دیکھا۔‘

طوبیٰ، تبریز کہتی ہیں کہ ’جب میں مجھے کوئی چیز پسند ہوتی ہے بس کہنے کی دیر ہوتی ہے اور بھائی لے آتے ہیں۔‘

تبریز کہتے ہیں کہ ’بڑی خوش قسمت ہو اور تمہارا بھائی بھی بڑا بندہ ہے۔‘ اس پر وہ کہتی ہیں کہ ’تم بھی تو چھوٹے نہیں ہو۔‘ پھر وہ طوبیٰ کو ایک شعر سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’آپ کے قدر بھائی ہی نہیں یہ ناچیز بھی ہے۔‘

طوبیٰ کہتی ہیں کہ ’پھر تو اس ناچیز کے گھر آنا پڑے گا اس پر احسن حیران رہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں ’بالکل تمہارا اپنا گھر ہے جب مرضی آجاؤ۔‘

کیا تبریز طوبیٰ کو دھوکا دینے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ یا پھر وہ ان کی چالاکیوں کو بھانپ لیں گی، یہ جاننے کے لیے ’فراڈ‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -