تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’اپنے دل کو ذرا سمجھاؤ‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں‌ تبریز (احسن خان) طوبیٰ (نعیمہ بٹ) کو دھوکا دینے کے لیے انہیں‌ اپنے جال میں پھنسانے میں مصروف ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (تبریز)، صبا قمر (مایا)، میکال ذوالفقار (شان)، نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم، عرفان کھوسٹ، اسما عباس، عدنان سمد خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب شاہ نے انجام دیے ہیں ڈرامے کو ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

ڈرامہ سیریل فراڈ کی کہانی صبا قمر، احسن خان، میکال ذوالفقار اور نعیمہ بٹ کے گرد گھومتی ہے جس میں مرکزی کردار تبریز (احسن خان) لڑکیوں کو دھوکا دے کر ان سے شادی کرتے ہیں اور جائیداد ہتھیا لیتے ہیں۔

گزشتہ قسط میں تبریز طوبیٰ اپنی باتوں سے متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ انہیں بھی مایا کی طرح دھوکا دے سکیں۔’

وہ کہتے ہیں کہ ’تم نے بتایا نہیں میرے گھر کب آرہی ہو؟‘ طوبیٰ کہتی ہیں کہ ’آجاؤں گی جب دل کرے گا اتنی بھی جلدی کیا ہے۔‘

تبریز کہتے ہیں کہ ’تمہارے دل کا تو پتا نہیں لیکن میرا دل ایک ضدی بچے کی طرح مچل رہا ہے کہ تم جلدی سے میرے گھر آجاؤ‘

طوبیٰ کہتی ہیں کہ ’اپنے دل کو ذرا سمجھاؤ ہر ضد پوری کرنے والی نہیں ہوتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ کیا سمجھاؤ میری ایک چھوٹی سی خواہش ہے پوری کردو اور ویسے بھی کہتے ہیں کہ پیار میں دماغ کی نہیں دل کی سننی چاہیے۔‘

وہ تبریز کو کہتی ہیں کہ ’دل تو آپ کے فیور میں ہی ہے۔‘ پھر تبریز انہیں کھانے پر مدعو کرنے کے لیے کہتے ہیں اور وہ ہاں کردیتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

کیا تبریز طوبیٰ کو دھوکا دینے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ یا پھر وہ ان کی چالاکیوں کو بھانپ لیں گی، یہ جاننے کے لیے ’فراڈ‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -