تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’یہ میری ماں ہیں جو بچپن میں مجھے روتا ہوا چھوڑ گئی تھیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘  میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر، جاوید شیخ، ارسا غزل (باسط کی والدہ)، عمران اسلم، صبا فیصل، حنا رضوی، دانیہ انور (بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ باسط کی سالگرہ کے لیے ان کی اہلیہ عائشہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی پلان کرتی ہیں۔

جیسے ہی باسط گھر پہنچتے ہیں تو وہ سرپرائز دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور اس دوران ان کے بچپن کے دوست بھی موجود ہوتے ہیں۔

وہ اپنے دوستوں کو کہتے ہیں کہ آپ لوگ تو جانتے ہو کہ میں اپنی سالگرہ نہیں مناتا پھر یہ سب کیوں؟

بہرحال وہ خوشی خوشی اہلیہ کے ساتھ کیک کاٹنے کے لیے پہنچتے ہیں ابھی وہ وہاں کھڑے ہی ہوتے ہیں کہ ان کی والدہ وہاں پہنچ جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر باسط کا رنگ اڑ جاتا ہے۔

باسط سب دوستوں کے سامنے والدہ کا بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ان سے ملیے یہ ہیں میری والدہ جو مجھے بچپن میں روتا ہوا چھوڑ کر چلی گئی تھیں، میں سالگرہ کے دن گھنٹوں روتا رہتا تھا اور ان کا انتظار کرتا تھا لیکن یہ اپنی نئی فیملی کے ساتھ مصروف تھیں۔

وہ والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ پھر یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ مجھے پتا ہے کہ آپ کا اور میرا رشتہ ویسا ہی رہے گا اور یہ سرپرائز میری بچپن کی وہ خوشیاں نہیں لوٹا سکتا جو مجھ سے چھن گئی تھیں۔

کیا باسط والدہ سے اپنی ناراضی دور کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں