بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

’کب تم سے محبت ہوگئی پتا ہی نہیں چلا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط  نے عائشہ سے بالآخر محبت کا اظہار کردیا۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو)، جینس ٹیسا (زویا) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ  قسط میں دکھایا گیا تھا کہ عائشہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں اور باسط کے دوست کی شادی میں روہا کی موجودگی عائشہ کو کھٹک رہی تھی اور اس کا اظہار انہوں نے شوہر باسط سے بھی کیا تھا لیکن عائشہ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے نے دونوں کو پھر سے ملا دیا ہے۔

- Advertisement -

26ویں قسط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’عائشہ واپس گھر آگئی ہیں، باسط کہتے ہیں کہ ’جو ہوا سو ہوا اب ہمیں آگے بڑھنا چاہیے اچھا ہوا جو تم واپس آگئی ہو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

باسط کہتے ہیں کہ ’تمہیں پتا ہے کہ آج پہلی دفعہ مجھے تمہیں کھو دینے کا ڈر ہوا اگر تمہیں کچھ ہو جاتا تو اگر گاڑی تمہیں لگ جاتی تو میں کیا کرتا۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’مجبوری نے مجھے تم سے ملایا ضرور تھا لیکن کب محبت ہوگئی پتا ہی نہیں چلا سوچا بھی نہیں تھا کہ کب اتنی سادہ اور معصوم لڑکی سے پیار ہوجائے گا۔‘

عائشہ کہتی ہیں کہ ’آپ نے یہ باتیں مجھ سے پہلے کیوں نہیں کیں میں بتانا چاہتا تھا لیکن ماما سے اتنا ناراض تھا کہ تم سے کب اتنا دور ہوگیا پتا ہی نہیں چلا۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ’حبس‘ کی اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں