تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں شہیر کے مرتے ہی جعفر الٰہی کا حیا اور زیان سے انتقام شروع ہوگیا۔

ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، ودیگر شامل ہیں۔

ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی منفرد کہانی کو ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے، یوٹیوب پر ڈرامے کی تین اقساط کو نشر ہوتے ہی ہزاروں ویویوز حاصل ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیں: ہوک: ’جو میں کرتا ہوں اسے دنیا دیکھتی ہے!‘ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

گزشتہ قسط میں حیا بھابھی سے کہتی ہیں کہ ’وہ ٹھیک تو ہوگا ناں مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، مجھے کوئی سوچ نہیں آرہی بار بار اسی کا خیال آتا جارہا ہے مجھے اس مسئلے کو خود دیکھنا چاہیے تھا پتا نہیں کیوں میں نے اسے سیریس ہی نہیں لیا۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’اس بارے میں بھائی جان کو کچھ نہیں بتایا ہے وہ تو پہلے ہی تمہاری ملازمت کے خلاف تھے۔‘

حیا، زیان کی کال آنے پر کہتی ہیں کہ ’مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے رات سے سو نہیں سکی ہوں۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’تم بالکل پریشان نہ ہو، آفس کے لیے جاؤ میں بھی آرہا ہوں۔‘

ہوک کی چوتھی قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی جس میں دکھایا جائے گا کہ زین اور حیا کو جعفر الٰہی نے قید کرلیا ہے، کیا جعفر الٰہی زیان اور حیا کو معاف کردیں گے؟ یا پھر حیا کی زندگی میں مزید مشکلات پیش آئیں گی؟ یہ جاننے کے لی چوتھی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -