تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’شمشیر مجھے ڈر لگ رہا ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی 29ویں قسط مداحوں کو بھاگئی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ مہک بھی شمشیر سے محبت کرنے لگی ہیں، وہ اہلیہ سے کہتے ہیں کہ ’اچھا لگتا ہے جب تم کہتی ہوں کہ میں تمہارا ہوں۔

29ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’طوفانی بارش سے ڈر کر مہک شمشیر کے پاس آکر کہتی ہیں کہ ’مجھے ڈر لگ رہا ہے۔‘

وہ پوچھتے ہیں کہ ’کس سے ڈر لگ رہا ہے وہ بتاتی ہیں کہ بارش ہورہی ہے لائٹ بھی گئی ہوئی ہے بجلی بھی کڑک رہی ہے، مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔‘

تیسویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمشیر اپنے والد کو دھمکی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’آپ اچھے سے جانتے ہیں بابا صاحب میں مہک کے لیے پاگل پن کی کسی بھی حد تک جاسکتا ہوں۔‘

کیا شمشیر، بابا صاحب سے مہک کو بچالیں گے، کیا شمشیر اور مہک کے درمیان کزن احسن سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوگئیں؟ کیا ندا کا شک دور ہوپائے گا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں