جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

اےآروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے ’نکتہ ‘ کے اکثریتی شیئرز حاصل کر لیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سب سے بڑے چینل اےآروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’نکتہ ‘کے اکثریتی شیئرز حاصل کر لیے۔

اب نکتہ اے آر وائی گروپ کے بین الاقوامی میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بننے کے بعد اپنے دبئی ہیڈکوارٹر سے کام جاری رکھےگا۔

نکتہ کے بانی اور صحافت میں بیالیس سال کا تجربہ رکھنے والےکامران خان اب اے آر وائی میں چیئرمین اے آر وائی نیوز اینڈ نکتہ کی حیثیت سے شامل ہو رہے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ میڈیا کا منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اے آر وائی ہمیشہ اس تبدیلی کے صفِ اول میں رہا ہے، نکتہ کو اے آر وائی ایکو سسٹم میں شامل کر کے ڈیجیٹل موجودگی کومضبوط کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی کی عالمی نشریاتی قیادت کوبھی وسعت دے رہے ہیں ہمیں یقین ہے یہ مربوط پلیٹ فارم ڈیجیٹل دور کیلئے مضبوط صحافت اور جدید انداز کی کہانیاں پیش کرے گا۔

کامران خان کا نکتہ پر معروف پروگرام “آن مائی ریڈار ”جلد ہی اے آر وائی نیوز پر بھی نشر کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں