ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شکریہ پاکستان مہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر "شکریہ پاکستان” مہم کا آغاز رواں سال یکم اگست سے ملک بھر میں کیا جارہا ہے، شکریہ پاکستان مہم کا معاہدہ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور سندھ حکومت اور برانڈ انگیج کے درمیان طے پاگیا ہے۔

05

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر برانڈ انگیج اور سندھ حکومت کے تعاون سے "شکریہ پاکستان” کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کے تحت شہر کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکیٹیوآفیسر اور صدر سلمان اقبال اور برانڈ انگیج کے سی ای او نسیم اختر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

03

اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہم سب پر بے پناہ احسانات ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے محبت کا اظہار واضح طور پر کیا جائے۔

04

سی ای او برانڈ انگیج نسیم اختر کا کہنا تھا کہ "شکریہ پاکستان” مہم کے پیغام کو شہر بھر کے چوک، چوراہوں اور گلیوں میں پھیلا کر انہیں قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔

02

انکا مزید کہنا تھا کہ شکریہ پاکستان مہم میں فنکار اور معروف شخصیات بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

01
یکم اگست سے یوم آزادی تک جاری رہنے والی "شکریہ پاکستان” مہم کے تحت جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں