تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

صنف آہن ’خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے میں مدد فراہم کرے گا‘

ندیم بیگ کی ہدایت کاری اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بننے والے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط آج بروز 8 بجے نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کی اور ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق بتایا۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ ڈرامے کو ’صنف آہن‘ بنانے کے لیے پوری کاسٹ نے جان ماری ہے، ہم سب اداکاروں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامے میں مزاحیہ کردار سجل علی نے نبھایا ہے، وہ صںف آہن میں اکثر اوقات چٹکلے چھوڑتی ہیں جسے مداح بھی پسند کریں گے۔

کبریٰ خان نے کہا کہ ڈرامے میں توانائی سے بھرپور اداکارہ دنانیر مبین ہیں، رمشا خان نے بھی بہت اچھی اداکاری ہے، انہوں نے جس طرح کردار میں خود کو ڈھالا وہ بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ندیم بیگ کے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کی ہے، صنف آہن میں بھی کام کرکے بہت اچھا لگا، ان کی ایک عادت بہت اچھی ہے وہ شوٹنگ کے دوران کول ڈاؤن رہتے ہیں، جیسے وہ چاہتے تھے ہم نے اسی طرح اداکاری کی۔

پی ایم اے میں یونیفارم میں ٹریننگ سے متعلق کبریٰ خان نے بتایا کہ فوجی تربیت کے لیے میں نے دو سے تین ماہ میں 10 کلو وزن کم کیا۔

کبریٰ خان نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران ہم نے گن تھامی ہوئی ہے وہ اصلی ’جی تھری‘ ہے، اداکارہ نے بتایا کہ کبھی کبھی شوٹنگ کے دوران ہوتا ہے کہ جی تھری سے اس کا ’بولٹ‘ نکال دیتے ہیں کیونکہ اس کا وزن بہت ہوتا ہے لیکن ہماری شوٹنگ میں یہ بولٹ نہیں نکلی ہوئی تھی۔

صنف آہن کو ایک لفظ میں بیان کرتے ہوئے کبریٰ خان نے حوصلہ افزا کہا، انہوں نے کہا کہ ڈرامہ خواتین کو پاک فوج میں بھرتی ہونے میں مدد فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ کبریٰ ڈرامے میں ’مہ جبین مستان‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں