تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’مجھے ’لازانیا‘ بنانا نہیں آتا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘تقدیر‘  کی گزشتہ قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رومی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی (ماہین)، خالد انعم ( اسد کے والد) ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ ’رومی اور اسد پسند کی شادی کرتے ہیں لیکن اسد کے گھر والوں کی جانب سے رومی کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’علیزے برتن دھو رہی ہوتی ہیں اتنے میں ماہین آجاتی ہیں اور انہیں ’لازانیا‘بنانے کا کہتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’آپ باہر سے منگوالیں مجھے لازانیا بنانا نہیں آتا لیکن ماہین انہیں ساس سے شکایت لگانے کا کہتی ہیں۔’ ‘اسد کے والد کچن میں آکر ان سے پوچھتے ہیں کہ پریشان لگ رہی ہیں، وہ انہیں بتاتی ہیں کہ ’ماہین نے لازانیا کی فرمائش کردی ہے۔‘

سُسر رومی سے کہتے ہیں کہ ’تم پریشان نہ ہو میں اسد سے کہوں گا وہ لے کر آجائے گا۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -