تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کراچی والوں کے لیے اے آر وائی فیسٹ کا میلہ سج گیا

کراچی: شہر قائد میں ’اے آر وائی فیسٹ‘ کا آغاز ہوگیا، مزیدار کھانوں اور موسیقی کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

اے آر وائی کے زیر اہتمام فیملی فیسٹ کا 14 سے 16 فروری تک کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع بیچ ویو پارک میں جاری رہے گا۔

فیسٹیول کا آغاز ہوتے ہی شہر قائد کے باسی بڑی تعداد میں بیچ ویو پارک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے من پسند کھانے خرید کر کھائے اور موسیقی سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

فیملی فیسٹیول کے تینوں روز مزے مزے کے کھانے ہوں گے اور موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے شائقین کے لیے شاندار میوزیکل کنسرٹس کا بھی اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں نامور گلوکار لائیو پرفارم کریں گے۔

فرحان سعید، عاصم اظہر، سجاد علی سمیت دیگر نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فیسٹ میں نامور ستارے بھی شرکت کریں گے، بچوں کے لیے جھولوں اور مختلف کھیلوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی کی جانب سے شہریوں کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے جسے عوام کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

Comments

- Advertisement -