site
stats
اہم ترین

اے آروائی فلمز ایوارڈز2016: رنگ و نور، ستاروں سے سجی حسین شام

دبئی: اے آروائی فلم ایوارڈ 2016 کی رنگ و نورسے بھرپورتقریب میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی کہکشاں دبئی میں اترآئی، نامور فنکاروں کی پرفارمنس نے تقریب کا سرور دوبالا کردیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے زیراہتمام تاریخ میں پہلی بار اے آروائی فلم ایوارڈ دبئی میں منعقد کئے گئے۔

تقریب میں ملک کے ناموور فنکاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادئیے ۔ اداکاروں کی عمدہ پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لیے ، فلمی ایوارڈ کا یہ میلہ دبئی کے مشور ہوٹل جمیرا میں سجا، تقریب میں شریک فنکاروں نے اےآروائی فلم ایورڈ کی تقریب کے انعقاد پرخوشی کا اظہار کیا۔

تقریب میں نمایاں نظرآنے والے اداکاروں میں ماہرہ خان، فواد خان، اداکارہ نور، متھیرا، ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، سوہا علی ابڑو، مہوش حیا سمیت فلمی دنیا کے لگ بھگ تمام درخشندہ تابندہ ستارے دبئی کے اے آروائی فلمز ایوارڈز کی تقریب میں جمع ہوگئے تھے۔

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کےصدراورسی ای اوسلمان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ ’’آج ہم نے دنیا کو بتادیا ہےکہ ’ہم آگئے ہیں‘ اور اے آروائی فلم ایوارڈ کا یہ میلہ ہرسال دنیا کےکسی نئےشہرمیں سجائیں گے۔

رنگ و نور سے سجی سنوری اس حسین رات میں سلمان اقبال نے انڈسٹری کے سامنے عزم کیا کہ ’’ہم پاکستان کی فلم انڈسٹری کو نئی بلندیوں اور آسمان کی نئی رفعتوں تک لے کرجائیں گے۔

زیرںظرہم لائیں ہیں آپ کےلئے اس حسین شام میں منعقد ہونے والے ایوارڈز کی کچھ جھلکیاں جو کہ بہت جلد ٹی وی اسکرین پر آپ کےدلوں کو لبھانے کے لئے پیش کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top