site
stats
انٹرٹینمںٹ

اے آر وائی فلم فیسٹیول ایک بار پھر رنگ جمانے کو تیار

گزشتہ سال بھرپور پذیرائی اور کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اے آر وائی فلم فیسٹیول ایک بار پھر رنگ جمانے کو تیار ہے۔ فیسٹیول میں پیش کرنے کے لیے نئے تخلیق کاروں کی فلمیں طلب کرلی گئیں۔

یاد رہے کہ اے آر وائی فلم فیسٹیول پاکستانی سینما کو فروغ دینے کی اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی ایک اور کوشش ہے جس کا آغاز گزشتہ سال پاکستان کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کا انعقاد کر کے کیا گیا۔

اے آر وائی فلم فیسٹیول ایک منفرد فیسٹیول ہے جس کا مقصد باصلاحیت پاکستانی فلمسازوں اور غیر ملکی ہدایت کاروں و فنکاروں کو اس خطے سے متعارف کروانا ہے۔

گزشتہ سال 3 روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے بھیجی گئی منتخب فلموں کو پیش کیا گیا جنہیں دیکھنے کے لیے ہر طبقے اور عمر کے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

مزید پڑھیں: رعنائیوں بھرا اے آر وائی فلم فیسٹیول

فیسٹیول کے اختتام پر بہترین فلموں کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

رواں برس بھی فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے لیے دنیا بھر سے فلموں کی نامزدگیاں طلب کرلی گئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کے مطابق ’اے آر وائی فلمز کے قیام کے آغاز سے ہی ہمارا بنیادی مقصد پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور اس کو مزید ترقی دینا تھا۔ اس ضمن میں اے آر وائی کا فلم فیسٹیول اس سفر کا ایک اور سنگ میل ہے‘۔

فلمساز اپنی فلمیں اس لنک پر جمع کروا سکتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top