ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

انتظار ختم، فلم ’پرچی‘ کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینرز تلے بننے والی نئی فلم ’پرچی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم کی کہانی پاکستان میں موجود غنڈہ عناصر کے پرچی سسٹم کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ کاروباری شخصیات اور تاجروں سے بھتے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی آر، اے آر وائی فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کی مشترکہ کاوشوں سے بننے والی فلم ایکشن ، تھرل، اور مزاح سے بھرپور ہے جس کا ناظرین کو شدت سے انتظار تھا۔

ٹریلر کا دورانیہ 2 منٹ 57 سیکنڈ پر مبنی ہے، فلم کے اداکاروں میں حریم فاروق، علی رحمان خان، احمد علی اکبر، عثمان مختار، شفقت چیمہ ہیں جب کہ اس کے مصنف شفقت خان ہیں۔

ٹریلر دیکھیں

فلم کی کہانی پاکستان میں موجود بھتہ خوروں کی جانب سے تقسیم کی جانے والی پرچیوں کے گرد گھومتی ہے، ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ غنڈہ عناصر کاروباری لوگوں اور تاجروں سے کس طرح رقم طلب کرتے ہیں۔

حساس موضوع کو مزاح اور ایکشن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تا کہ شائقین فلم کو دیکھتے ہوئے اس معاملے کو آسانی کے ساتھ سمجھ سکیں۔

 اداکارہ حریم ٹریلر کے تقریباً تمام ہی مناظر میں موجود ہیں اور وہ اس فلم میں ’میڈم صاحب‘ کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم کے دیگر اداکاروں میں علی رحمان خان، عثمان مختار، احمد علی اکبر اور شفقت خان اور شفقت چیمہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، مذکورہ فلم پانچ جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

اٖظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرل، ڈرامہ، ایکشن سے بھرپور فلم آئندہ برس سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جو ایک اچھا سنگِ میل ثابت ہوسکتی ہے۔

پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ فلم میں مزاح، ایکشن موسیقی اور ہلکا سا رومانوی رنگ بھی موجود ہے،جس کی وجہ سے اسے ایک مکمل فلم کہا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’ٹریلر ریلیز کے بعد بہت اچھا رسپونس ملا جس کو دیکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ ناظرین کو اس فلم کا شدت سے انتظار ہے‘۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او جرجیس سیجا کا کہنا تھا کہ ’اے آر وائی فلمز کے بینرز تلے بنائی جانے والی فلم کی کہانی ، کاسٹ،  اور ہدایت کاری بہترین ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں