تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی خاص بات کیا ہے؟ ہمایوں سعید نے بتادیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی پنجاب نہیں جاؤں گا سے بالکل مختلف ہے اور اس کے ڈائیلاگ اور کہانی اہمیت کی حامل ہے۔

معروف اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی اپنی نئی آنے والی فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کی تشہیر کے لیے پروگرام ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں شرکت کی۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ جب ہم نے پنجاب نہیں جاؤں گی بنائی تھی تو وہ لندن میں فلم نے کافی بزنس کیا اور وہاں کے لوگوں نے کہا کہ آپ اس طرح کی فلمیں یہاں کوئی نہیں بناتے۔

اداکار نے کہا کہ میں نے اس وقت ان لوگوں سے مذاق میں کہا تھا کہ لندن نہیں جاؤں گا بناؤں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

انہوں نے بتایا کہ میں یہ کہہ کر بھول گیا تھا لیکن جب فلم کی بات آئی تو خلیل الرحمان قمر صاحب سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ فلم بنتی ہے۔

مہوش حیات نے ہمایوں سعید کیساتھ کام کرنے کی وجہ بتا دی

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’فلم میں کیا ہوگا ہماری شادی ہوئی تھی اب اس میں ہمارے بچے ہوں گے؟ اس پر خلیل الرحمان نے کہا کہ نہیں نہیں وہ فلم ختم ہوگئی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی سے اس فلم کی کہانی بالکل مختلف ہے لیکن محسوس ایسا ہی ہوگا کہ جیسے پنجاب نہیں جاؤں گی جیسی ہے، ہم چاہتے تھے کہ فلم پنجاب نہیں جاؤں کی طرح لگے اور لگنی بھی چاہیے۔

ہمایوں نے بتایا کہ فلم میں میرا بولنے کا انداز بالکل اسی طرح کا ہے لیکن مہوش کا کردار بہت مختلف ہے وہ ماڈرن ضرور ہے لیکن اس کا سفر الگ ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹریلر میں ایک شعر ہے ’جہاں پر تم کو رکھا تھا، وہاں پر ہارٹ ہوتا ہے۔‘ اسے بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

یاد رہے کہ فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ اس عید الاضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی، فلم میں سپر اسٹار ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان، گوہر رشید اور سہیل احمد جلوے دکھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -