جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

عمران خان کو کبھی زہر نہیں دیا گیا، میڈیکل رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران خان کو زہر دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اے آر وائی نیوز نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹس کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 21 اور 22 جولائی کی درمیانی شب عمران خان کو اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال لایا گیا اور خون کے نمونے بھی حاصل کیے گئے۔ خون کے ٹیسٹوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عمران خان کا دل، گردے،جگر اور دیگر افعال صحیح کام کر رہے ہیں، ان نمونوں کے جائزے میں زہر دینے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

تاہم یوریا اور بلڈ یوریا مقدار سے کچھ زیادہ ہو نے کی تصدیق ہوئی ہے جو پانی کی کمی، ڈائیریا یا گردوں کی معمولی بیماری کے باعث ہو سکتی ہے۔

ٹیسٹوں کے مطابق عمران خان کے الیکٹرو لائیٹس بھی نارمل ہیں جو دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتے ہیں۔عمران اور ریحام کی علیحدگی کے موقع پر ایک وجہ یہ بھی بیان کی جارہی تھی کہ عمران خان کی زندگی کو خدشات لاحق تھے اور ان کی سلو پوائزننگ کی جارہی تھی یا انھیں زہر دینے کی کو شش کی گئی تھی۔

عمران خان کے طبی معائنے کے بعد مثبت آنے والی میڈیکل رپورٹس نے ان خدشات اور الزامات کی مکمل طور پر نفی کر دی ہے، اب سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ وہ کو ن سے عناصر اور عوامل تھے جنھوں نے اس نو بیا ہتا جوڑے کے درمیان غلط فہمی پیدا کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں