ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کراچی ایکسپو سینٹرمیں چھٹا پروپٹیک کنونشن : اے آر وائی لاگونا توجہ کا مرکز بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایکسپو سینٹر میں چھٹے کنونشن میں اے آر وائی لاگونا شہریوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری چھٹے پروپٹیک کنونشن کے دوسرے روز بھی ملک اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس نمائش میں اے آر وائی لاگونا (ARY Laguna) کا اسٹال شرکاء اور مہمانوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

نمائش میں آئے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ اے آر وائی لاگونا پاکستان میں ایک بہترین اور عالمی معیار کا منصوبہ ہے، جو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی اپنی جانب راغب کر رہا ہے۔

سرمایہ کاروں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اے آر وائی لاگونا کا کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو رہا ہے۔

اس تین روزہ کنونشن کا بنیادی مقصد رئیل اسٹیٹ کی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہے تاکہ عمارتوں کی تعمیر کو پائیدار بنایا جا سکے۔

مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے اے آر وائی لاگونا کے ساتھ مستقبل میں مل کر کام کرنے اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یہ تین روزہ نمائش ہفتے کے روز تک جاری رہے گی جس میں پراپرٹی اور ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کے لیے آگاہی اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں