The news is by your side.

Advertisement

اے آر وائی نیوز کی خبر پر کارروائی، ظالم وڈیرہ جیل روانہ

نوشہرو فیروز: انسانیت کی تذلیل کرنے والے ظالم وڈیرے محمد بخش کی ساری اکڑ نکل گئی۔ سول جج نے محمد بخش کو 14 روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ وڈیرے نے غریب مزدوروں سے جوتا منہ میں ڈال کر معافی منگوائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں انسانیت کی کھلے عام تذلیل کرنے والے وڈیرے محمد بخش کو سول کورٹ نے 14 روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔

گذشتہ روز غریب مزدوروں کی گدھا گاڑی ظالم وڈیرے محمد بخش کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ وڈیرے نے طیش میں آ کر جرگہ بلایا اور سزا دے ڈالی۔

نام نہاد جرگے میں دو بھائیوں کے منہ میں جوتا ڈال کر معافی منگوائی گئی۔ فوٹیج منظر عام پر آئی تو اے آر وائی نیوز مظلوم بھائیوں کی آواز بن گیا۔

اے آر وائی نیوز کی خبر پر ارباب اختیار کو بھی ہوش آیا اور خبر پر نوٹس لے وڈیرے کو جیل میں ڈلوایا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں