تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

چیف جسٹس کا دورہ لندن، ڈیموں‌ کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی شہری نکلے

لندن: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے برطانیہ پہنچنے پر  ڈیموں کی تعمیر کے خلاف پاکستانی بن کر احتجاج کرنے والے بھارتی شہری نکلے، اے آر وائی نے بھارتی سازش کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی فرید قریشی نے برطانیہ میں موجود پاکستان مخالف بھارتی سازش کا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا، چیف جسٹس کے لندن پہنچنے اور ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کے دوران ڈیموں کی تعمیر کے خلاف پاکستانی بن کر احتجاج کرنے والے بھارتی شہری نکلے۔

اس ضمن میں ایک پرانی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اسی شخص نے بلوچ قوم پرست بن کر پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے مدد مانگی تھی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز فرید قریشی نے ڈیموں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے  شخص سے سوال کیا کہ آپ کا تعلق کس ملک سے ہے تو اُس نے انکشاف کیا کہ وہ اور دیگر مظاہرین پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی شہری ہیں۔

بھارت ہر جگہ پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر  فیصل جاوید نے بھارتی سازش بے نقاب کرنے پر اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نے بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کردیا، بھارت ہر جگہ پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، اس کے برعکس تمام پاکستانی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ڈیم فنڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ ملک میں ایک نہیں بلکہ زیادہ ڈیم بننے چاہئیں، پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر شروع ہونے  بھارت کو بالکل بھی خوشی نہیں اس لیے مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی، ہم اس پروپیگنڈہ مہم کو سفارتی سطح پر اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈز میں روزانہ کی بنیاد پر 10 کروڑ روپے آرہے ہیں، سمندر پار پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی پروپیگنڈے سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

بھارتی سازش بے نقاب کرنے پر اے آر وائی نیوز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جنرل (ر) امجد شعیب

علاوہ ازیں دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ بھارتی سازش بے نقاب کرنے پر اے آر وائی نیوز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جس طرح اے آر وائی نے سازش کو بے نقاب کیا اُس کے بعد عوام کی آنکھیں اور کھل جائیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچاناچاہیے۔

Comments

- Advertisement -