تازہ ترین

’اے آر وائی کا نظریہ صرف پاکستان، شہباز گل کا بیان ذاتی رائے تھی‘

اے آر وائی نیوز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اے آر وائی نیوز کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے جبکہ شہباز گل نے جو موقف بیان کیا وہ ان کی ذاتی رائے تھی۔

اے آر وائی نیوز انتظامیہ کے مطابق اے آر وائی کا نظریہ صرف اور صرف ’’پاکستان‘‘ ہے جو خبر نشر کی گئی اس کا تعلق پی ٹی آئی اور ن لیگ سے تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل آئے جن کا مؤقف لیا گیا ن لیگ کے بائیکاٹ کی وجہ سے چاہتے ہوئے بھی مؤقف پیش نہیں کیا جاسکا۔

اے آر وائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی پارٹی یاشخصیت کی رائے چینل کا مؤقف نہیں ہوتا جبکہ شہبازگل کی رائے ان کی ذاتی تھی یہ اے آر وائی کا ہر گز مؤقف نہیں۔

نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت اےآروائی کوانتقام کانشانہ بنانا چاہتی ہے جب چینل نے ہمیشہ صف اول میں آکر اپنے اداروں کا دفاع کیا ہے۔

اے آرو ائی کا کہنا ہے کہ دشمن ملک نے بھی پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیا تو اے آر وائی ہمیشہ دفاع میں آگے رہا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کو شہباز گل کے بیان کے بعد سے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ اور ملک کے مختلف شہروں میں نشریات بند کردی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ بھی نیوز کانفرنس میں اے آر وائی نیوز پر الزامات عائد کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -