تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’لڑکیاں عمر پوچھنے پر ناراض نہیں ہوتیں، چُپ کروادیتی ہیں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے ’معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ عائشہ عمر سے پروگرام کے سیگمنٹ معصومانہ میچ میں سوال کیا گیا کہ ’لڑکیاں لڑکوں کی کن باتوں سے ناراض ہوجاتی ہیں انہیں دو آپشن دیے گئے ایک عمر پوچھنے یا پھر دوسری لڑکیوں کی تعریف کرنے پر اداکارہ نے درست جواب دیا۔

سوال کا جواب دینے سے قبل اداکارہ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لڑکے لڑکیوں سے عمر پوچھتے ہیں۔

عائشہ عمر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں 16 سال کی ہوں جس پر قہقہے لگ گئے، انہوں نے اندازآ کہا کہ ’کوئی خاص دن (ایونٹ) پوچھنے پر ناراض ہوجاتی ہیں۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’لڑکیاں ناراض نہیں ہوتی ہیں بلکہ چُپ کروادیتی ہیں پھر انہوں نے درست جواب دیا کہ ’اگر ان کے سامنے دوسری خواتین کی تعریف کی جائے تو ناراض ہوجاتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ عائشہ عمر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’روہا‘ فیروز خان (باسط) کی دوست کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی لیڈ کاسٹ میں اشنا شاہ شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

’حبس‘ کی دیگر کاسٹ میں اسرا غزل، جاوید شیخ، صبا فیصل، دانیا انور ودیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کی اگلی قسط کل رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

 

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں