The news is by your side.

’بھارت کی شکست ’محمد نواز کی نوبال‘ کی بددعا ہے‘

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ ’بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ’محمد نواز کی نوبال‘ کی بددعا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکار احمد علی بٹ نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں بڑے دنوں سے کہہ رہا تھا کہ بھارت فائنل میں نہیں آئے گا اور اس معاملے پر میری لوگوں سے بڑی بحث ہوئی لیکن وہ مانتے ہی نہیں تھے اور وہی ہوا۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ویسے ہی کورونا کے بعد غم کی صورتحال سے ہم نکلیں ہیں ایک واحد خوشی کرکٹ ہے جسے لوگ انجوائے کرتے ہیں۔

احمد علی بٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو یاد ہوگا جب ورلڈ کپ شروع ہونے والا تھا اور تمام ٹیم کے کپتان کی ایک تصویر بنی تھی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلش کپتان جوز بٹلر ساتھ بیٹھے تھے اور درمیان میں ٹرافی تھی اب آپ وہ دیکھ لیں۔

وزن سے متعلق سوال پر احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ ’وزن کم کرنے میں تقریباً دو سال لگے ہیں۔‘

واضح رہے کہ احمد علی بٹ مزاحیہ اداکاری کے حوالے سے مشہور ہیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

اداکار اے آر وائی ڈیجیٹل کے بینر تلے بنائی جانے والی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں