کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کو 25 ویں سالگرہ مبارک ہو، کامیابی و کامرانی کا ایک اور سال مکمل ہو گیا، 25سال سے جاری و ساری سفر کا ہر سال بے مثال رہا۔
اے آر وائی فیملی کی جانب سے سلور جوبلی کے اس پُرمسرت موقع پر ناظرین کو مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا ہے۔
حق اور صداقت کا25 سال پہلے شروع ہونے والا سفر عزم و ہمت کے ساتھ جاری ہے، اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی سب سے بڑی شناخت بن چکا ہے۔
آج اے آر وائی نیٹ ورک کے بینر تلے چلنے والا ہر چینل پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے، اللہ کی رحمت، سچی لگن، ان تھک محنت سے اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری پر چھا گیا۔
اے آر وائی نیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سب سے معتبر نیوز چینل بن چکا ہے، پاکستان کا پہلا ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس بھی اے آر وائی فیملی کا حصہ بنا اور آتے ہی ناظرین کے دلوں میں گھر کر گیا۔
اے آر وائی نیٹ ورک نے ہمیشہ اور ہر طرح کے حالات میں پیشہ ورانہ صحافتی اقدار کو مقدم رکھا ہے، سچ کے سفر میں سختیاں، بندشیں رہیں، دھمکیاں ملیں، حملے ہوئے لیکن ڈرے نہیں جھکے نہیں۔
سچ ہی فلسفہ اور پاکستان ہماری سوچ کا محور رہا، محبت، بھروسے اور اعتماد کا یہ رشتہ قائم دائم رہے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


