تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پشاور: صدرِ مملکت کی تقریب میں اے آر وائی نیوز کو کوریج سے روک دیا گیا

پشاور: حق و سچ کی آواز اے آر وائی نیوز سے امتیازی سلوک کا مظاہرہ، پشاور میں صدر پاکستان ممنون حسین کی تقریب کی کوریج سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمہوریت کے دعوے داروں کا غیر جمہوری طرز عمل جاری ہے۔ پشاور میں اے آر وائی نیوز کو صدر مملکت ممنون حسین کی تقریب کی کوریج سے روک دیا گیا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں صدر ممنون حسین کی آمد کے موقع پر تمام میڈیا کو کوریج کی اجازت تھی، لیکن اے آر وائی نیوز کو صدر دروازے پر یہ کہہ کر جانے نہ دیا گیا کہ اے آر وائی نیوز کا میڈیا لسٹ میں نام ہی درج نہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

گیٹ پر موجود اہلکار کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں حکومتی اداروں نے فہرستیں بناتے وقت اے آر وائی نیوز کا نام شامل کیوں نہیں کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانان گرامی اور میڈیا نمائندگان کی فہرست اسلام آباد سے بھجوائی گئی تھی۔

تمام میڈیا نمائندگان اور کیمرہ مین ایونٹ کی کوریج کے لیے گورنر ہاؤس کی تقریب میں موجود اور اے آر وائی کی ٹیم گیٹ کے باہر کھڑی رہی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اے آر وائی نیوز سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔ کچھ عرصہ قبل کوئٹہ اور گوادر میں صدر اور وزیر اعظم کی موجودگی میں بھی اے آر وائی نیوز پر حیلوں بہانوں سے کوریج پر پابندی لگائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -