The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کے آج کے خطاب کے بنیادی نکات اے آروائی نے حاصل کرلیے

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا آج کے جلسےسے خطاب چار موضوعات پر مشتمل ہوگا، اے آروائی نیوز نے خطاب کے بنیادی نکات حاصل کرلیے۔

عمران خان کی تقریر چارحصوں پرمشتمل ہوگی۔ چیئرمین تحریک انصاف کی تقریرکا پہلا حصہ عالمی یومِ مزدور سے متعلق ہوگا جس میں وہ ملک میں مزدوروں کو درپیش مسائل کو اجاگر کریں گے۔

عمران خان کی تقریر کا دوسرا حصہ پاناما لیکس کے انکشافات پر مشتمل ہوگا جس میں عمران خان ممکنہ طور پر معاملےکی شفاف تحقیقات پرزوردیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی تقریر کا تیسرا حصہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پر مشتمل ہوگا جبکہ شریف برداران کی پالیسیوں پرتنقیداور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کا معاملہ تقریر کے چوتھے حصے میں اٹھایا جائے گا۔

تحریک انصاف آج لاہور کے علاقے چیئرنگ کراس میں پاناما پیرز میں وزیراعظم کے بچوں کے نام آنے کے خلاف جلسہ کررہی ہے۔

جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر معاملے کی شفاف تحقیقات کرائیں۔

عمران خان نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔

جلسہ گاہ میں عمران خان کے خطاب سے کافی دیرقبل عوام کی کثیر تعداد پہنچ چکی ہے جس میں خواتین کی تعداد انتہائی نمایاں ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں