تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اے آر وائی کا نشریات کی فوری بحالی کیلئے 219 کیبل آپریٹرز کو نوٹس

اے آر وائی کمیونیکیشنر نے نشریات کی فوری بحالی کیلئے ملک بھر کے 219 کیبل آپریٹرز کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

اے آر وائی کمیونیکیشنر نے نشریات کی فوری بحالی کیلئے 219 کیبل آپریٹرز کو نوٹس بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے نشریات کی فوری بحالی کا حکم دیا ہے۔ پیمرا نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے کیبل آپریٹرز کو نشریات بند کرنے کا حکم نہیں دیا اس لیے کیبل آپریٹرز اے آر وائی نیوز بحال کریں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ کیبل آپریٹرز نشریات بحالی کے عدالتی حکم پرعمل کے پابند ہیں۔ پیمرا نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا ہے کیبل آپریٹرز کو نشریات بند کرنے کا نہیں کہا۔ جس پر ہائیکورٹ نے پیمرا کو حکم دیا کہ کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بحالی کا سرکلر جاری کرے۔

اے آر وائی کمیونیکیشنز کے جاری نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیبل آپریٹرز اے آر وائی نیوز کو 7 اگست کی پوزیشن پربحال کریں۔ آج رات 12 بجے تک نشریات بحال نہ کرنیوالے کیبل آپریٹرز کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ کیا جائیگا۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم پیمرا، چیئرمین کیخلاف توہین عدات کارروائی کی درخواست کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اے آر وائی کمیونیکشنز کے کیبل آپریٹرز کو جاری نوٹس کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات بحالی کی تحریری یقین دہانی کرانے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات بحالی کی تحریری یقین دہانی کرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں اے آروائی نیوز کی نشریات کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے پیمرا کو تحریری یقین دہانی رجسٹرار کو جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا دیا آپ صرف 2 لائن لکھ دیں اے آر وائی نیوزکی نشریات پر پیمرا کو اعتراض نہیں۔

Comments

- Advertisement -