site
stats
اے آر وائی خصوصی

سہولت فرائیڈے، اے آر وائی سہولت بازار کا خصوصی رعایتی اسکیم کا اعلان

کراچی: بلیک فرائیڈے کی مناسبت سے اے آر وائی سہولت بازار نے ’سہولت فرائیڈے‘ کے نام سے صارفین کے لیے خصوصی رعایتی کی اسکیم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بلیک فرائیڈے کی آمد پر مختلف شاپنگ مالز اور آن لائن خریداری کی ویب سائٹس صارفین کو خصوصی پیکج دینے کا دیتی ہیں تاہم اس ضمن میں اے آر وائی سہولت بازار نے سہولت فرائیڈے کا پہلے سے ہی اعلان کردیا۔

رواں برس بلیک فرائیڈے 24 نومبر کو آئے گا جس کی آمد کے ساتھ ہی مختلف ویب سائٹس کی جانب سے مختلف اشیاء کو خصوصی رعایت کے ساتھ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی سہولت بازار کی جانب سے صارفین کے لیے سہولت فرائیڈے 18 نومبر سے شروع ہوکر 26 نومبر کو ختم ہوگا، اس دوران صارفین اپنی قابل اعتماد ویب سائٹ سے کم قیمت میں موبائل فونز، اے سی دیگر برقی آلات (الیکٹرانکس آئٹم) خصوصی رعایت پر خرید سکیں گے۔

بلیک فرائیڈے کیا ہے؟ 

سن 1960 میں بلیک فرائیڈے پہلی بار منایا گیا جس کا مقصد کرسمس سے قبل عوام اپنی سہولت کی چیزیں کم بجٹ میں خریدنا تھا، پانچ دہائیوں سے چلنے والا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور دنیا بھر میں بسنے والے صارفین اس دن کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر کے آخری جمعے کو دنیا بھر میں بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے جس کے دوران شاپنگ مالز، آن لائن اسٹورز پر فروخت کی جانے والی اشیاء پر خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔ حالیہ کچھ برسوں سے صارفین بلیک فرائیڈے کی آمد کا خصوصی طور پر انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی پسند کی چیز مناسب بجٹ میں خرید سکیں۔

بلیک فرائیڈے کے موقع پر کپڑوں، موبائل، ویڈیو گیمز، کھانے پینے کی اشیاء، الیکٹرانک سامان بڑی تعداد میں فروخت ہوتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top