تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

اے آر وائی نیٹ ورک ٹیلی تھون، معروف شخصیات نے وزیراعظم فنڈز میں بھاری رقم عطیہ کردی

کراچی: وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے اے آر  وائی نیٹ ورک نے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا جس میں اہم شخصیات نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کر کے عطیات دینے کا اعلان کیا۔

ٹیلی تھون کی میزبانی کے فرائض وسیم بادامی، فہد مصطفیٰ اور اقرار الحسن نے انجام دیے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور اے آر وائی گروپ کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کی ٹیسٹنگ کٹس، سوٹس بھی ریلیف فنڈز میں دی جائیں گی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر عطیات دیں۔

ماہرہ خان نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے رقم عطیہ کی۔ اداکارہ نے رقم بتانے سے گریز کیا۔

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے وزیراعظم فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ ہم سب مل کر کڑے وقت میں اپنے وطن کو مشکل سے نکالیں۔

مزید پڑھیں: 150 ارب روپے لوگوں کو کیش ٹرانسفر کریں گے، وزیراعظم

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا اور اس بار بھی سب مل کر ثابت کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل کی آئندہ تین ماہ کی کمائی وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری جنرل ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمود شیخانی نے شیخانی فیملی کی طرف سے 10 لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔

اسی طرح میجی پاکستان نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈز میں 25لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ پوری دنیا کرونا وائرس کی مشکل وقت میں ہے۔

مزید پڑھیں : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک 20ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرے گا، سی ای او سلمان اقبال

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل جمیل نے وزیراعظم ریلیف فنڈز میں پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ رقم گورنر سندھ کے حوالے کریں گے، تین کروڑ روپے ایک روز قبل عطیہ کرچکے بقیہ جلد ادا کردیے جائیں گے۔

ہائر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جاوید آفریدی نے وزیراعظم ریلیف فنڈز میں ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا، اسی طرح اونر مے جی عزیر عزیر صبور نے پچیس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

 

Comments

- Advertisement -