تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’میں لارہی ہوں‘ آریان اور اننیا کی ایک اور چیٹ لیک

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی ایک اور چیٹ لیک ہوگئی۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان منشیات کے بارے میں ہونے والی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واٹس ایپ چیٹ میں آریان خان اور اننیا پانڈ ے نے مبینہ طور پر ’ویڈ‘ سمیت کئی اور منشیات کی خریداری کے بارے میں بات کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’واٹس ایپ چیٹس میں آریان خان اچیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خریدنے کی بات کی ہے۔‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آریان خان نے اچیت کمار سے 80,000 بھارتی روپے کی منشیات (ویڈ) منگوائی تھیں۔‘

آریان خان کے فون سے برآمد ہونے والے واٹس ایپ ڈیٹا میں دو اور افراد کے ساتھ بھی گروپ چیٹ میں منشیات کے بارے میں گفتگو سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این سی بی کو اننیا پانڈے کے علاوہ تین دیگر مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ بھی آریان خان کی چیٹس تک رسائی حاصل ہوگئی۔

علاوہ ازیں مزید چیٹس کا انکشاف بھی کیا گیا ہے جوکہ جولائی 2019 کی چیٹس ہیں، ان چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے نے مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں بات کی اور چیٹ میں’ ویڈ‘ کا ذکر بھی کیا ہے۔

اننیا اور آریان کی چیٹ

آریان خان: ویڈ
اننیا پانڈے: اس کی ڈیمانڈ ہے۔
آریان: میں تم سےیہ چھپ کر لوں گا۔
اننیا: ٹھیک ہے۔
ایک ہی تاریخ سے دونوں کے درمیان 2 بار ہونے والی چیٹ سے پتہ چلتا ہےکہ:
اننیا: اب میں اس کاروبار کا حصّہ ہوں۔
آرین: تم ویڈ لے آئی ہو؟
آریان: اننیا
اننیا: میں لا رہی ہوں۔

Comments

- Advertisement -