تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آریان منشیات کیس میں بڑی پیشرفت، تفتیشی ٹیم کا سربراہ عہدے سے برطرف

ممبئی: شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان منشیات کیس میں رشوت کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے تفتیسی افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق این سی بی کے متحرک تفتیشی افسر سمیر وانکھیڑے پر ممبئی یونٹ کی جانب الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے آریان خان کیس کے حوالے سے 8 کروڑ روپے رشوت حاصل کی۔

سمیر وانکھیڑے پر عائد الزامات کی روشنی آریان خان سمیت دیگر 5 کیسز کی تحقیقات واپس لے کر اُن کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اب کروز شپ منشیات کیس سمیت دیگر 5 مقدمات کی تحقیقات اب نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کی دہلی ٹیمیں  کریں گی۔

مزید پڑھیں: منشیات استعمال کرنے کا الزام، آریان خان کی ویڈیو سامنے آگئی

این سی بی کے جنوب مغربی علاقے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل متھا اشوک جین نے بتایا ہے کہ انتظامی طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ممبئی ڈرگس اور دیگر پانچ معاملوں کی جانچ دہلی کی ٹیم کرے گی۔

دوسری جانب سمیر وانکھیڑے نے عہدے سے ہٹائے جانے اور تبادلے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں خود اس کیس میں فریق ہوں، مجھے نہیں ہٹایا گیا، کیس کی تحقیقات میں ہی کروں گا‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب  آریان خان سمیت منیشات کے دیگر چار کیسز کی تحقیقات سینئر پولیس افسر سنجے سنگھ کی سبراہی میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کرے گی۔

اس سے قبل سمیر وانکھیڑے ان کیسز کو دیکھ رہے تھے، جنہوں نے نیا حکم نامہ آنے کے بعد تمام شواہد اور دستاویزات نئی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے سپرد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا‘ : حرا مانی آریان کی رہائی پر رب کی شکر گزار

این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا ’میں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ معاملے کی تحقیقات کسی مرکزی ایجنسی سے کرائیں جائیں، اسی باعث کیس کی تحقیقات ممبئی ڈرگس سے واپس لے کر ذمہ داری دہلی این سی بی کی ایس آئی ٹی کو سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ’یہ دہلی اور ممبئی کی این سی بی ٹیموں کے درمیان ایک ہم آہنگی ہے‘۔ ایس آئی ٹی سیدھے اس معاملے کی تفتیش رپورٹ این سی بی کے دائریکٹر جنرل کے حوالے کرے گی۔

مہاراشٹر حکومت کے وزیر برائے اقلیتی امور اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے جانچ سے وانکھیڑے کو ہٹائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ تو بس شروعات ہے، سسٹم کو صاف کرنے کے لئے ابھی کافی کچھ کرنا باقی ہے جو ہم کریں گے۔

Comments

- Advertisement -