تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آریان خان کیخلاف منشیات کیس میں چونکا دینے والے انکشافات

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف منشیات کیس میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق آفیسر سمیر وانکھیڑے کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایف آئی آر کے مطابق منشیات کیس کے ایک آزاد گواہ گوساوی نے آریان خان کو دھمکی دی تھی کہ ’اگر تمہاری فیملی نے مجھے 25 کروڑ (بھارتی روپے) بطور رشوت نہیں دیے تو میں تمہیں کیس میں پھنسا دوں گا۔‘ بعد ازاں گوساوی نے رشوت کی رقم کم کر کے 18 کروڑ روپے کر دی تھی اور 50 لاکھ روپے بطور ٹوکن رقم حاصل کی تھی۔

متعلقہ: آریان خان کو گرفتار کرنے والے افسر کی شامت آگئی

ایف آئی آر میں درج ہے کہ سمیر وانکھیڑے نے آریان خان کو این سی بی کے دفتر لانے کیلیے گوساوی کو ہدایت کی جبکہ وہ کیس میں ایک آزاد گواہ کی حیثیت میں نامزد تھا۔

اس دوران گوساوی نے سُپر اسٹار کے بیٹے کے ساتھ سیلفی لی جس نے وائرل ہوتے ہی این سی بی کی کارکردگی اور تحقیقات پر کئی سوالات اٹھائے۔

درج مقدمے میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ سمیر وانکھیڑے اور اس کی ٹیم نے جہاز پر این سی بی چھاپے کی اصل رپورٹ تبدیل کی۔

Comments

- Advertisement -