تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آریان خان منشیات برآمدگی کیس میں نیا موڑ آگیا

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں کلین چٹ ملنے کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے خلاف کوئی ثبوت نہ ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا۔

آریان خان سے متعلق ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کہا گیا کہ ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آریان کے پاس سے منشیات برآمد نہیں ہوئی انہیں جبراً پھنسایا گیا ہے اوران کے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: آریان خان کیخلاف منشیات کیس میں بڑی پیش رفت

اس خبر کے بعد این سی بی نے وضاحت کی ہے کہ آریان کے خلاف جہاں تک ثبوت کی عدم دستیابی کی بات ہے تو اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔

این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ مکمل رپورٹ پیش کرنے سے قبل کچھ کہنا غلط ہوگا کیونکہ ابھی تک این سی بی کی ٹاسک فورس ایس آئی ٹی نے رپورٹ ہی پیش نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے آریان خان کے حق میں‌ فیصلہ سنا دیا

یاد رہے کہ آریان خان کو گزشتہ سال منشیات برآمدگی کیس میں این سی بی ممبئی نے گرفتار کیا تھا اور منشیات خریدنے سمیت دیگر منشیات فروشوں سے رابطہ رکھنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

اس معاملے کے بعد این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر شاہ رخ خان کو نشانہ بنانے کا الزام بھی لگایا گیا تھا جس کے بعد اس معاملہ کی انکوائری این سی بی سے لے کر ایس آئی ٹی کے حوالے کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -