تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کروز شپ ڈرگ کیس: آریان خان کو کلین چٹ مل گئی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کروز شپ ٖڈرگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ہونے والی سماعت میں نارکوٹک کنٹرول بیورو( این سی بی) نے کروز شپ ڈرگ کیس میں چارج شیٹ عدالت میں پیش کی، جس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا نام شامل نہیں تھا۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ آریان کے خلاف منشیات کیس میں کوئی ثبوت نہیں مل سکے اور کروز شپ ڈرگ کیس میں آریان خان کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔

چارج شیٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ چھ افراد کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے، جن کے خلاف ثبوت نہیں ملے ان میں آریان خان کے علاوہ ساہو، آنند، سنیل اور اروڑہ شامل ہیں، باقی چودہ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جن میں منمن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ بھی شامل ہیں، دونوں کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان کی گرفتاری کے وقت کروز شپ پر کس اداکار کی بیٹی موجود تھی؟

خیال رہے کہ گزشتہ سال دو اکتوبر کو کروز شپ پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے میڈیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔

آریان خان پر منشیات رکھنے اور انٹر نیشنل منشیات گینگ کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا، آریان خان نے گرفتاری کے بعد 26 روز جیل میں گزارے تھے جس کے بعد اس کی ضمانت ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -