تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

منشیات استعمال کرنے کا الزام، آریان خان کی ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی: منشیات کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بالی ووڈ کنگ خان کے صاحبزادے کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کے حکم پر جیل سے ضمانت پر رہائی حاصل کرنے والے آریان خان کو تفتیش کے لیے انسداد منشیات فورس (این سی بی) نے تفتیش کے لیے طلب کی تھا۔

ضمانت کے بعد آج پہلی بار آریان خان این سی بی کے دفتر پہنچے، جہاں پہلے سے میڈیا نمائندگان اور مداح اُن کی آمد کے منتظر تھے۔

آریان خان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں پہلے گاڑی میں آتے اور پھر گاڑی سے اتر کر این سی بی کے دفتر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا‘ : حرا مانی آریان کی رہائی پر رب کی شکر گزار

یہ بھی پڑھیں: ’میں لارہی ہوں‘ آریان اور اننیا کی ایک اور چیٹ لیک

این سی بی دفتر میں پیشی کے دوران میڈیا نمائندگان نے آریان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کسی سے بات کیے بنا چلے گئے، اُن کی حفاظت کے لیے پرائیوٹ محافظوں کا دستہ بھی موجود تھا جنہوں نے آریان کو حصار میں لیا ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes (@etimes)

یاد رہے کہ این سی بی نے عدالت کو درخواست ضمانت پر ہونے والی سماعت کے دوران آگاہ کیا تھا کہ وہ کروز شپ منشیات کیس میں ہر جمعے کو آریان خان کو این سی بی دفتر طلب کریں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ آریان کی ضمانت کی شرائط میں یہ بات بھی شامل ہے کہ وہ کیس کے سلسلے میں کسی میڈیا پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes (@etimes)

واضح رہے کہ این سی بی نے دو اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب کروز شپ پر چھاپہ مار کر آریان خان سمیت تین نوجوانوں کو منشیات استعمال کیس میں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں 27 اکتوبر کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -