بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

آریان خان پابندی سے منشیات استعمال کرتے ہیں، واٹس ایپ چیٹ میں‌ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے مستقل طور پر غیرقانونی منشیات استعمال کرنے کا انکشاف ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور منشیات کیس میں گرفتار ان کے بڑے بیٹے آریان خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

عدالت نے آریان خان کی ڈرگز آن کروز کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی کیوں کہ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ مشنیات ارو نارکوٹس اجزا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش کی گئیں دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے اور منشیات سپلائرز اور فروشوں کے درمیان مستحکم تعلقات تھے۔

خیال رہے کہ آریان خان کو 2 اکتوبر کو انسداد منشیات فورس (این سی بی) نے کروز شپ سے منشات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں متعدد اقسام کی منشیات برآمد کی تھی۔

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار آریان خان کو ایک، دو اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھی بھیجا جاچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں