تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آریان خان جیل کی سلاخوں سے آزاد، ‘منت’ میں جشن

ممبئی: بالی وڈ کے معروف ادکارہ شاہ رخ خان کے بیٹے ‘آریان خان’ کو چار ہفتوں بعد جیل کی سلاخوں سے رہائی مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، آرتھر روڈ جیل انتظامیہ کو ضمانتی آرڈر کے کاغذات ملنے کے بعد رہائی عمل میں آئی۔

جیل حکام نے ہفتے کی صبح تقریباً 5.30 بجے آرتھر روڈ جیل کے باہر بیل باکس کھولا، جس کے اندر آریان خان کے ضمانتی آرڈر کی کاپی رکھی گئی تھی۔

ممبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو کروز شپ ڈرگ کیس میں گرفتار آریا ن خان سمیت تین ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جمعے کو ہی آریان خان کی رہائی متوقع تھی تاہم جیل حکام کو مقررہ مدت میں ضمانت کے کاغذات نہیں مل سکے تھے، جس کے باعث کنگ خان کے بیٹے کو مزید ایک رات جیل میں گزارنی پڑی۔دوسری جانب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی رہائی کے بعد اداکار کے گھر ‘منت’ پر میڈیا اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پولیس نے گذشتہ روز ہی علاقے کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا تھا۔

گذشتہ روز ہی ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں تینوں ملزمان آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رُخ کا رہائشی علاقہ ’منت‘ سیل، ویڈیو منظرعام پر آگئی

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ آریان خان کو اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کرنا ہوگا، وہ ڈرگز آن کروز کیس کے تفتیشی افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکیں گے، وہ میڈیا میں کوئی بیان بھی نہیں دیں گے، اور ہر جمعے کو ای سی بی آفس میں حاضری دیں گے۔

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -