عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے یو ایس اوپن کے دوران کورٹ میں چرس کی بو پھیلنے پر میچ روک دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا کو تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں چرس کی شدید بو پھیلنے پر انہوں نے امپائر کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔
سبالینکا نے ازبکستان کی کامیلا راخیمووا کے خلاف میچ کے دوران دوسرے سروس گیم میں کھیل کچھ دیر کے لیے روک کر امپائر ایوا اسدراکی مور سے شکایت کی۔
میچ کے بعد سبالینکا نے واضح کیا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا بھنگ استعمال کرنے پر اعتراض نہیں تاہم وہ چاہتی ہیں کہ شائقین ٹینس کورٹ کے قریب ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
عالمی نمبر ایک ارینا سبالنکا کا برسبین اوپن کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن
واضح رہے کہ نیویارک میں 21 سال سے زائد عمر افراد کے لیے تفریحی طور پر بھنگ کا استعمال قانونی ہے تاہم یو ایس اوپن کے احاطے میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔


