میلبورن: بیلاروس کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا 18 سالہ امریکی حریف کھلاڑی ایوا جووِچ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 18 سالہ امریکی حریف کھلاڑی ایواجووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔
آریانا سبالینکا نے شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی حریف کھلاڑی ایوا جووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
یہ میچ میلبورن میں شدید گرمی کے دوران کھیلا گیا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 فارن ہائیٹ) سے تجاوز کر گیا تھا۔
آریاناسبالینکا نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے سیٹ میں 0-3 کی برتری حاصل کی، تاہم ایواجووِچ نے سخت مقابلہ کیا اور نویں گیم میں تین بریک پوائنٹس بھی حاصل کیے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نظم الاسلام کو عہدے پر بحال کردیا
دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے مکمل غلبہ قائم رکھا اور بغیر کوئی گیم ہارے میچ اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بعد سبالینکا نے کہا کہ سکور لائن کے برعکس مقابلہ آسان نہیں تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


