The news is by your side.

Advertisement

‘مراد علی شاہ کی بطور وزیرخزانہ سندھ سبسڈی کاجےآئی ٹی نےسراغ لگا لیا’

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مرادعلی شاہ کی بطور وزیرخزانہ سندھ سبسڈی کاجےآئی ٹی نےسراغ لگا لیا، آٹےچینی انکوائری کےبعد وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔

سندھ کےصوبائی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ میڈیا مسلسل سندھ کےعوام کی حالت زارسےپردہ اٹھا رہا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ سیاست سیاست کھیل رہےہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پہلے وزیراعلیٰ خود خبرنامہ پڑھنےٹی وی پر آتے تھے آج وزرا کو بھیج دیا،خیال تھا کہ وزیراعلیٰ کورونا اور غریب کوفاقے سےبچانےکی حکمت عملی دیں گے مگر وزیراعلیٰ آٹا، چینی انکوائری پر شدید ذہنی دباؤ کاشکار دکھائی دے رہےہیں۔

مرادسعید نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وبا سےعوام کوبچانے کی فکرنہیں ہےبس مرادعلی شاہ کواپنی ناجائز سبسڈیز دینےکی واردات بےنقاب ہونے کاخطرہ ہے، مرادعلی شاہ کی بطور وزیرخزانہ سندھ سبسڈی کاجےآئی ٹی نےسراغ لگا لیا، آٹےچینی انکوائری کےبعد وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔

ان کا کہان تھا کہ مرادعلی شاہ نےایکسپورٹ سبسڈی کے علاوہ7 ارب سےزائد کی سبسڈی دی ، عوام کاپیسہ جعلی اکاؤنٹس میں بھیج کر مراد علی شاہ زرداری کا نمک حلال کرتےرہے جب کہ زرداری، اومنی گروپ کو جو سبسڈی دی وہ جعلی اکاؤنٹس سےبرآمدہوئی۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کےنقش قدم پرچلتےتو کورونا کی پیش قدمی اس انداز میں جاری نہ رہتی، مرادعلی شاہ نےزرداری کی کرپشن بچانی ہےتو وزارت اعلیٰ کامنصب خالی کردیں، سندھ حکومت ایسےشخص کےسپردکی جائےجوعوام کی زندگیوں کےتحفظ کیلئےجان مارے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں