تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

شوہر کے مرتے ہی اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب، بیوہ تھانے پہنچ گئی

نئی دہلی : نوسربازوں نے کرونا سے مرنے والے شخص کا بینک اکاؤنٹ خالی کردیا، شوہر کے اکاؤنٹ سے خطیر رقم غائب ہونے پر بیوہ نے تھانے میں شکایت درج کرادی۔

بھارت میں کرونا وائرس کی مہلک قسم ڈیلٹا نے ملک بھر میں تباہی مچا رکھی ہے جس کے باعث لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ کروڑوں افراد اب بھی متاثر ہورہے ہیں۔

ایک طرف کرونا کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہورہی ہے اور لوگ بے روز گاری کے باعث گھریلوں اخراجات سے متعلق پریشان ہیں تو دوسری طرف بھارت آن لائن دھوکے بازی عروج پر ہے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقے مہدی پٹنم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پولیس کے سائبر کرائم ونگ میں اپنے شوہر کے بینک اکاؤنٹ سے 34 لاکھ روپے کی خطیر رقم کسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی شکایت درج کرائی ہے۔

خاتون نے پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا کہ ان کے شوہر کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر حال ہی انتقال کرگئے اور ان کے مرتے ہی بینک اکاؤنٹ سے بڑی رقم غائب کردی گئی۔

خاتون نازیہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ شوہر کے انتقال کے بعد ان کا موبائل فون اور بٹوا بھی نہیں ملا تھا اور جب اسپتال میں ہونے والے اخراجات کے حساب کتاب کےلیے بینک اسٹیٹمنٹ نکالا تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ خالی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ کسی نے ان کے مرحوم شوہر کے اکاؤنٹ سے 34 لاکھ روپے (تقریباً 70 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی) کی خطیر کسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -