ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

آسان کاروبار کارڈ اسکیم : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی، جس کے ذریعے بلاسود قرضہ حاصل کرسکیں گے۔

لاہور میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد صوبائی وزیر نے بتایا کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب جلد دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں بلاسود قرضے کی 4 نئی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔

چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ ان اسکیموں کے تحت 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جن سے 5523 کاروباروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

خیال رہے آسان کاروبار فنانس اسکیم ایک حکومتی منصوبہ ہے جس کے تحت کے مرد، خواتین، ٹرانسجینڈرز اور سپیشل افراد 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ قرض 5 سال کی آسان اقساط میں واپس کرنا ہوتا ہے اور اسے آن لائن پورٹل پر درخواست دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے.

مزید پڑھیں : آسان کاروبار اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں