تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

رینجرز نے اسد کھرل کو گرفتار کر لیا

کراچی : رینجرز کی حیدرآباد کے قریب چھاپہ مار کارروائی میں مبینہ مفرور ملزم اسد کھرل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرٓباد میں کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم اور سندھ حکومت کے ایم شخصیت کے دست راست اسد کھرل کو گرفتار کر لیا ہے، اسد کھرل اس سے قبل  گرفتاری کے دوران فرار ہو گئے تھے جن کی تلاشی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے تھے تا ہم آج سندھ رینجرز کو اہم کارروائی اہم کامیابی حاصل  ہوئی اور کرپشن سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اسد کھرل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاڑکانہ میں ایک کارروائی کے دوران وزیر داخلہ سندھ انور سیال کے بھائی طارق سیال اور اُن کے دست راست طارق کھرل کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں بعد ازاں مقامی افراد نے رینجرز اہلکاروں سے چھڑا کر واپس لے گئے تھے اور مبینہ رینجرز اہلکاروں کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا جہان ایس ایس پی اور ایک کرنل کے درمیان مزکرات کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں کی کو بازیاب کرالیا تھا۔

تفصیلات کے لیے کلک کیجیے : لاڑکانہ : طارق سیال اور اسد کھرل کے ساتھی سمیت دس افراد گرفتار

اس واقعے کے بعد سے رینجرز نے لاڑکانہ میں وزہر داخلہ سندھ انور سیال کے گھر داخلی اور خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی تھی اور آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکینگ کی جا رہی تھی جب کہ ایک موقع پر رینجرز کی بھاری نفری نے انور سیال کے گھر کی جانب پیش قدمی بھی کی تھی جسے وزیر اعلٰی سندھ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی پر موخر کرادیا گیا تھا۔

مزید جانیے: رینجرز کی وزیر داخلہ کے حلقہ انتخاب میں کارروائی، 20 ملزمان گرفتار

یاد رہے اسد کھرل کی رینجرز اہلکاروں سے چھڑانے کے بعد سے سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان کشیدگی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی تھی،سندھ حکومت صوبے میں امن کے قیام کے لیے رینجرز کو درکارآئینی اختیار دینے سے لیل و حجت سے کام لے رہی ہے،رینجرز نے اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر تمام چوکیاں خالی کروادیں ہیں اور سڑکوں پر گشت بھی ختم کردیا تھا۔

اسی سے متعلق : چوہدری نثار کی ڈی جی رینجرز کو وی آئی پی سیکورٹی سے نفری واپس بلانے کی ہدایت

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے فون کر کے سندھ حکومت کی جانب سےاختیارات نہ دینے ہر ڈی جی رینجرز سے بات چیت کی اور سندھ رینجرز کی قیام امن کے لیے کی گئی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کو آئینی و قانونی اختیارات میں توسیع دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

Comments

- Advertisement -