تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

وہیل چیئرز کی تقسیم، اسپیکر قومی اسمبلی نے معذور افراد کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کر کے اُن کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوابی میں خصوصی افراد میں وہیل چیئرتقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے شرکت کی اور معذور افرادمیں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ’غریب اور مستحق افرادکی خدمت کرنا، میرا نصب العین ہے، حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اچھےلوگوں کی وجہ سےکمزورافرادکی مدد ممکن ہوجاتی ہے،  غیرسرکاری ادارے بھی خصوصی افرادکی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں‘۔

مزید پڑھیں: نابینا افراد کو معذور نہیں لکھا جائے گا، عدالت کا بڑا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عام لوگوں کی طرح معذور افراد پاکستانی معاشرےکاحصہ ہیں، ہم سب کو مل کر اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ یہ بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔

معذور افراد نے وہیل چیئرز کا تحفہ ملنے پر اسد قیصر اور فلاحی ادارے کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے لیے ڈھیروں دعائیں بھی کیں۔

Comments

- Advertisement -