تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کرونا کی تشخیص، بیٹا اور بیٹی بھی متاثر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ‌ مثبت آگئی جس کی انہوں نے خود ہی تصدیق کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے درخواست کی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں اور بہت احتیاط کریں۔

اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ اُن کے صاحبزادے اور صاحبزادی کے کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 25 اپریل کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ نے بھی تصدیق کی تھی کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی  عبدالسلام آفریدی اور سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی بھی کرونا سے متاثر ہوئے تھے، دونوں نے رپورٹ آنے کے بعد احتیاط کی اور وائرس کو شکست دی۔

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کرونا وائرس سے متاثر

اس سے پہلے کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے بھی تصدیق کی تھی کہ اُن کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاونِ برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے کرونا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 15 ہزار 470 تک پہنچ گئی جن میں سے 358 کیسز گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آئے۔

ملک بھر میں اب تک کرونا سے ہونے والی اموات اضافے کے بعد 358 تک پہنچ گئیں جبکہ 4 ہزار 105 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -