صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور عوام کی سماجی واقتصادی حالت بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ لوگوں کو حکومت کی طرف سے کیے گئے عوامی فلاح بہبود کے اقدامات کے ثمرات جلد ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دور حاضر کے چیلنجوں کے مطابق ذہین نوجوانوں کی صلاحتیں بہتر بنانے کے لیے ایک تعلیمی پالیسی تشکیل دینے پرکام کررہی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں میرٹ پراساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے، اسپیکر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مخلصانہ اورموثر انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کریں۔
عمران خان کی قیادت میں ملک بحران سے نکلے گا ‘ اسد قیصر
یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اپریل کو اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بحران سے نکلے گا۔