تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‏’وزیراعظم کا ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف ملک و قوم کا سوچتے ہیں‘‏

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف قوم اور ملک کا ‏سوچتے ہیں۔

صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب‎ ‎‏ کرتے ہوئے اسدقیصر نے کہا کہ حکومت کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے ‏دنیامیں اس وقت مشکل حالات ہیں کورونا نے دنیاکی اکنامی متاثر کی اور خطےکےحالات تبدیل ہو رہے ہیں۔

اسدقیصر نے کہا کہ افغانستان میں امن کےخواہاں ہیں تیزی سےافغانستان کےحالات بدل رہے ہیں خطےمیں امن ‏آنے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، 40سال تک افغانستان میں جنگ رہی ہے ہمارےبجٹ کابڑاحصہ دہشتگردی ‏کے خلاف جنگ کےلیےاستعمال ہوتاتھا افغانستان میں امن سےخطےمیں خوشحالی اورترقی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کےکھلنے سےوسطی ایشیاکی مارکیٹیں کھل جائیں گی گزشتہ دورمیں صرف 2پارٹیوں ‏نے ملک میں حکومت کی، انہوں نےکوئی ایساقومی ادارہ نہیں چھوڑا تھاجومنافع میں ہو ہمارےملک کی سمت ‏درست ہو چکی ہے وزیراعظم کاکوئی ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف قوم اور ملک کاسوچتےہیں تحریک انصاف کی ‏حکومت میں صوابی کےعوام کو شناخت ملی، پہلی بار پختونوں کو قومی حکومت ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرامشن ہے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کروں گا، 20کروڑروپےکی لاگت سے کھیلوں ‏کےمیدان بنائےجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -