اسد قیصر نے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا جمہوریت مستحکم کرنے کے قائل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت مستحکم کرنے کےقائل ہیں، وزیراعظم نےاسمبلی سےاعتماد کا ووٹ حاصل کیا ، اعتمادکےووٹ کےسلسلے میں لگائے جانےوالےالزامات بےبنیاد ہیں، سیاست میں شفافیت کوہمیشہ فروغ دیتے رہیں گے۔
جمہوریت کو مستحکم کرنے کے قائل ہیں۔ وزیراعظم نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ اس سلسلے میں لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سیاست میں شفافیت کو ہمیشہ فروغ دیتے رہیں گے! انشااللہ pic.twitter.com/K4s4awRRz9
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 9, 2021
اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہونیوالے واقعات پر افسوس ہے، واقعات کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی بنائی ہے۔
اسدقیصر نے کہا تھا اپوزیشن کو چیلنج ہے ایک بھی اعتماد کا ووٹ غلط ثابت ہوا تو سیٹ چھوڑ دوں گا۔
یاد رہے قومی اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں اسپیکر کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا تھا کہ اسمبلی میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، اسپیکرخاموش رہے، اسپیکر صاحب کویہ نہیں پتااسمبلی کیسےچلتی ہے۔