The news is by your side.

Advertisement

مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد چاہتے ہیں، اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں 80 روز سے کرفیو یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے، مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی دن پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کے اقدام نے کشمیری عوام کو جائزحقوق سے محروم کر رکھا، کشمیری عوام کو حقوق دلانے میں یو این کردار ادا کرے، کشمیر میں 80 روز سے کرفیو یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یواین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ آج اقوام متحدہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کے منشور کے نافذ العمل ہونے کی سالگرہ کی یاد تازہ کرنے کے لیے تمام ممبر ممالک ہرسال آج کے دن مناتے ہیں۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد آئندہ نسلوں کو جنگوں کی تباہ کاریوں سے بچانے اور دنیا بھر کے تمام ملکوں کو مذاکرات کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے 1945 میں اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد عالمی قوانین، سماجی و اقتصادی ترقی، حقوق انسانی اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں