ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کمسن فاطمہ قتل کیس میں اسد شاہ کے سسر بھی بطور ملزم نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہروفیروز : رانی پور میں کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں مرکزی ملزم اسد شاہ کے سسر بھی بطور ملزم نامزد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے رانی پور میں کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں مرکزی ملزم اسد شاہ کے سسر بھی بطور ملزم نامزد کردیا۔

فاطمہ کی ماں اور مدعی مقدمہ شبنم نےبیان میں فیاض شاہ کا نام دے دیا، فاطمہ کی ماں نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اپنی بیٹی بطور خادم پیرفیاض شاہ کے پاس چھوڑی تھی، فیاض شاہ نے فاطمہ کو بیٹی سونیاشاہ کے حوالے کیا۔

فاطمہ کی ماں کا کہنا تھا کہ فاطمہ کے قتل میں پیر فیاض شاہ بھی ملوث ہے، اب پیر فیاض شاہ دھمکیاں دے رہا ہے۔

اس سے قبل کمسن فاطمہ کے چچا فدا فررڑو نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسد شاہ کا سسر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ تم نے میری بیٹی کی ویڈیو وائرل کی ہے تمہیں دیکھ لیں گے۔

فاطمہ کے چچا کا کہنا تھا کہ پیر فیاض شاہ کو بھی گرفتار کیا جائے، وہ اپنی خواتین کو مقدس سمجھتے ہیں ہماری بچیوں کی کوئی پرؤاہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں